سپورٹس بورڈ پنجاب‘ ڈویژنل سپورٹس آفس کے زیراہتمام اظہار یکجہتی کشمیر ریلی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈویژنل سپورٹس آفس کے زیراہتمام جمعرات کے روز کشمیری بھائیوں کیلئے اظہار یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ریلی کی قیادت کی، ریلی نیشنل ہاکی سٹیڈیم سے شروع ہوکر پنجاب سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوئی،ریلی میں سینکڑوں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ریلی میں بھارت کیخلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی گئی، شرکاء نے کشمیر ہماری شہہ رگ ہے، کشمیر بنے گا پاکستان ، بھارت کی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنیکا اقدام نامنظور کے نعرے لگائے، ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے، اظہار یکجہتی کشمیر ریلی میں کشمیری بھائیوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن