وفاقی بیوروکریسی میں تقرروتبادلے گریڈبیس کے محمد بشیر کھیتران فنانس ڈویژن میں جائنٹ سیکرٹری تعینات

اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی حکومت نے سیکرٹریٹ گروپ گریڈ بیس کے جائنٹ سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ،ریگولیشنز اینڈ کوآرڈی نیشن محمد بشیر کیتھران کو فوری طور پر فنانس ڈویژن میں جائنٹ سیکرٹری لگادیاہے ، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ گریڈ بیس کے ڈی جی وزارت تجارت محمد عثمان قریشی کو وہیں پر سیکشن ٹین کے تحت جائنٹ سیکرٹری لگادیاہے جبکہ سیکرٹریٹ گروپ گریڈانیس کے جائنٹ سیکرٹری وزارت سائینس اینڈ ٹیکنالوجی جمیل احمد خان کو جائنٹ سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ،ریگولیشنز اینڈ کوآرڈی نیشن لگادیاہے ۔ اس سلسلے میں جمعرات کو باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیاہے۔

ای پیپر دی نیشن