مقبوضہ کشمیرکی نئی صورتحال،وزارت خارجہ میں غیرملکی سفراء کوبریفنگ دی گئی

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثییت کے خاتمہ کے اقدام کے نتائج اور کشمیری عوام پر بھارتی مطالم کے بارے میں وزارت خارجہ کے اندر غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز شروع ہونے والی اس بریفنگ میں وزیر خارجہ خود بھی موجود تھے جب کہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے سفیروں کو بھارتی اقدامات کی تفصیلات، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو سمیت جاری مظالم اور پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ نے سفراء کے سوالوں کے جوابات بھی دئے۔ بریفنگ دینے کاسلسلہ جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن