لاہور (کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا ہے کہ کوویڈ19سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے یوم آزادی پاکستان کو بھر پور ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا،یہ عزم نو کا دن ہے،قائدین تحریک پاکستان کی خدمات سے نئی نسل کو روشناس کروانے کے اقدامات کئے جائیں گے،حصول پاکستان کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ الحمرا آرکسٹرا کی جشن آزادی کی خصوصی تیاریاں عروج پر ہیں،سازوں کی زبان میں تجدید عہد کیا جائے گا،ترانے کی ریکارڈنگ میں الحمرا کے 35سازندے حصہ لے رہے ہیں،ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی ترانے کی ریکارڈنگ میں ملک بھر کے علاقائی ساز شامل کئے جا رہے ہیں۔