صومالیہ: آرمی بیس پر خود کش حملہ‘ 8فوجی ہلاک، 14 زخمی 

موغا دیشو (نوائے وقت رپورٹ) افریقی ملک صومالیہ میں ایک فوجی بیس پر کئے گئے خود کش حملے میں کم از کم آٹھ فوجی اہلکار ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہو گئے ہیں ابتدائی رپورٹس کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی فوجی چھاونی کے داخلی راستے  سے ٹکرا دی تھی واقعہ صومالیہ کے ضلع وارتا نابادا ضلع میں حال ہی میں بنائی گئی فوجی بیس پر پیش آیا ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی تاہ ماضی میں فوج پر کئے گئے ایسے حملوں کی ذمہ داری القاعدہ سے منسلک الشباب نامی دہشتگردی تنظیم قبول کرتی رہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن