بیجنگ (شہنوا) امریکہ کی جانب سے تائیوان کو ایک مرتبہ پھر ہتھیاروں کی فروخت کا عندیہ دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ کی جانب سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت ، ایک چین کے اصول اور چین، امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی تصور ہو گی۔ جس سے چین کے اقتدار اعلی اور سلامتی مفادات کو سخت نقصان لاحق ہو گا۔امریکی فیصلہ بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی شدید پامالی ہے۔ چین اس کی کڑی مخالفت کرتا ہے۔ترجمان نے امریکہ پر زور دیا کہ تائیوان کو اسلحے کی فروخت کے سنگین نتائج کا مکمل ادارک کیا جائے ،تائیوان کے ساتھ عسکری رابطے ترک کیے جائیں تاکہ چین۔ امریکہ تعلقات اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید نقصان نہ پہنچے۔