ٹوکیو(اے پی پی) جاپان میں ماہرین کے مطابق، ملک میں کرونا وائرس کے ہسپتال میں داخل مریضوں کی شرح اموات 7.5 فیصد تھی۔ کووڈ 19 سے برطانیہ میں بتائی گئی شرح اموات کے مقابلے میں جاپان کی شرح تقریباً ایک تہائی ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل سینٹر فار گلوبل ہیلتھ اینڈ میڈیسن نے مارچ سے جولائی کے اوّائل کے دوران ملک بھر کے 227 ہسپتالوں میں داخل کرونا وائرس کے 2 ہزار 638 مریضوں کے تجزیے کے نتائج جمعرات کے روز جاری کیے ہیں۔ہسپتال میں داخل رہنے کے دوران ان میں سے 1 ہزار 796 یعنی 68.1 فیصد مریضوں میں انفیکشن کی معمولی یا درمیانے درجے کی علامات ظاہر ہوئیں۔