شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے قومی تہوار بڑے شایان شان طریقے سے مناتی ہیں مسلم لیگ (ن) سٹی شیخوپورہ کے زیر اہتمام رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف ،سابق چیئرمین بلدیہ میاںامجد لطیف کے ہمراہ شیخوپورہ کی 50 وارڈوں میں کیک کاٹیں گے یوم آزادی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے شیر جوان پاکستانی پرچم والا لباس زیب تن کریں گے ان خیالات کااظہارانہوں سٹی تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید علی عباس ، ملک عرفان اسلا م ، میاں بابر منشاء ، حافظ رضوان قادر، اعظم بٹ ، چودھری یونس جٹ ،ملک زاہد شفیق سمیت دیگر عہدیداران بھی موجودتھے ۔