ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب نے کوئٹہ بم دھماکہ کے افسوسناک واقعہ کے سوگ اور ملزمان کے عدم گرفتاری کیخلاف مکمل ہڑتال کی اور بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باند ھ کر احتجاج کیا اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ کے جنرل سیکرٹری آصف علی بھٹی اور دیگر وکلاء رہنمائوں نے کہا کہ 8 اگست 2016 کو بم دھماکہ میں 62 وکلاء شہید ہوئے تھے مگر چار سال گزرنے کے باوجودملزمان گرفتار نہیں ہوسکے انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
ننکانہ :ڈسٹرکٹ بار کا کوئٹہ دھماکہ کے ملزموں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاج
Aug 09, 2020