وزیراعظم کے 16 مشیروں کی تقرری کیخلاف درخواست‘ سماعت کل ہوگی 

Aug 09, 2020

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے 16 مشیران خاص کی تقرریوں کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے درخواستگزار نے مشیروں کی تقرری کا نوٹیفکیشن لگا کر لاہور ہائیکورٹ آفس کا  اعتراض ختم کر دیا۔ چیف جسٹس قاسم خان  کل 10  اگست کو کیس کی سماعت کریں گے  ہائی کورٹ آفس نے مشیروں کی تقرری کا نوٹیفکیشن درخواست کے ساتھ نہ لگانے پر اعتراض لگا دیا تھا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام احساس پروگرام سے تبدیل کرنے کیخلاف درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے چیف جسٹس محمد قاسم خان 12 اگست کو سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں