سی سی پی او کی ماڈل ٹاون ڈویژن کی امن کمیٹی کے شیعہ علماء ، متولیوں سے ملاقاتیں 

Aug 09, 2020

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نیماڈل ٹاون ڈویڑن کی امن کمیٹی کے شیعہ علماء ، متولیوں اور آرگنائزرز، بانیان اور منتظمین سے ملاقاتیں کیں، ملاقات میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد، ایس پی ماڈل ٹاون دوست محمد سمیت متعدد افسران نے بھی شرکت کی، ملاقات میں امن کمیٹی کے شعیہ علمائ، بانیان منتظمین علامہ مشتاق جعفری،  توقیر حسین بابا،  سید نمجم الحسن شاہ، ڈاکٹر سید نثار سمیت متعدد متولیوں اور آرگنائزر نے بھی شرکت کی، میٹنگز میں محرم الحرام کے سلسلہ میں ماڈل ٹاون ڈویعن میں محرم الحرام کے دوران مجالس، جلوسوں کی سیکیورٹی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے متولیوں، شیعہ علمائاور دیگر ممبران سے محرم الحرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں حکومتی گائیڈ لائنز بارے آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ تمام مجالس، جلوس حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق ہونگے۔ امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی و سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

مزیدخبریں