سینئر صحافی کیخلاف  مقدمہ خارج کیا  جائے: عوامی‘ سماجی ‘ فلاحی تنظیموں کا مطالبہ

بھوئے آصل ( نامہ نگار) سینئر صحافی سردارمحمد شریف سوہڈل کے خلاف درج  مقدمہ خارج کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن قصور نے سلمان ایڈووکیٹ کی درخواست پر سردار شریف سوہڈل اور صاحبزادہ ناصر محمود ایڈووکیٹ اور 6 نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں مدعی کو تشدد کا نشانہ بنانے وغیرہ کے الزامات ہیں۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور،ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس قصور ، مرکزی پریس کلب پی یو جے تحصیل کوٹ رادھاکشن، ممبران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور و دیگر عوامی سماجی فلاحی تنظیموں نے مقدمہ کی مذمت اور اسے خارج کرنے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن