وہاڑی(نامہ نگار) پنجائیت میں جھوٹا ہونے کی رنجش پر درجن بھر افراد کا گھر میں گھس کر خواتین پر بدترین تشدد بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے کپڑے پھاڑ دیئے ویڈیو بھی بناتے رہے، پولیس تھانہ ٹھینگی نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر 76 ڈبلیو بی کی رہائشی خواتین آسیہ ثوبیہ کلثوم طیبہ فوزیہ اقراء ہنزہ نے علاقہ کے بااثر افراد محمد علی غلام رسول عاصم وغیرہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ان افراد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بدترین تشدد کیا کپڑے پھاڑ ڈالے نازیبا حرکات کی ویڈیو بنائی اپنے ظلم کو پنچائیت کے روبرو باقاعدہ تسلیم بھی کیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ چوہان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا جس پر تھانہ ٹھینگی پولیس نے فوری طور پر میڈیکل کروانے کے بعد خواتین سمیت بارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔