ضلع بھر میںپولیو مہم 15 سے 18اگست تک جاری رہے گی :ڈی سی ننکانہ

ننکانہ صاحب(نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت ) ضلع بھر میںپولیو مہم 15 سے 18اگست تک جاری رہے گی جس کیلئے ضلعی سطح اور تحصیل کی سطح پر فوکل پرسن مقرر کردئیے گئے ہیں، مقرر ہ وقت میں ضلع بھرکے 2 لاکھ 46 ہزار 5 سو 63 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے، اپنے بچوں کوپولیو ویکسین کے دو قطرے پلاکر اس عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے والدین اپنا کردارقومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عثمان خالد، سی ای او ڈاکٹر شکیل احمد ، ڈی ایچ او ڈاکٹر واجد،ایم ایس ڈاکٹر اسفند یار، ڈسٹرکٹ پاپولیشن و یلفیئر آفیسر کاشف ، ڈپٹی ڈی ایچ اوز کے علاوہ سماجی کارکن حمید رحمانی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...