بیروت دھماکے‘کراچی حکومت نے اقدامات کا فیصلہ کر لیا‘ بندرگاہوں‘ صنعتوں سے امونیم نائٹریٹ کی تفصیلات طلب

کراچی (نوائے وقت رپورٹ)کراچی انتظامیہ نے بھی بیروت میں امونیم نائٹریٹ دھماکے کے بعد حفاظتی اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔کمشنر آفس کے مطابق  بندرگاہوں اور صنعتوں  سے امونیم نائٹریٹ کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ ذخیرے کی مقدار‘مدت اور حفاظتی اقدامات کی تفصیل فوراً بتائی جائے۔ دوہرے استعمال کے خطرناک کیمیکل  کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن