اپوزیشن کی اے پی سی ماہ رواں کے آخر یا ستمبرکے آغاز میں ہوگی‘ رانا تنویر

ٓٓاسلام آباد ( محمد نواز رضا ۔ وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن)ک نائب صدر  و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس  ماہ  رواں کے اواخر یا اگست کے اوائل میں ہو گی پاکستان  مسلم لیگ (ن)  میزبانی کے فرائض انجام  دے گی  یہ آل پارٹیز کانفرنس بامعنی ہونی چاہیے  موجودہ  حکومت سے جان  چھڑانے کی عملی تیار  کرنی چائیے ایک با فیصلہ کر کے اٹھنا چاہیے  کہ ہم  نے موجودہ حکومت  کوگھر بھجوائے  چین سے نہیں بیٹھنا   موجودہ حکومت کی  دو سالہ کارکردگی  مایوس کن ہے  پچھلے دوسال میں موجودہ حکومت نے عوام کو کچھ دیا نہیں  بلکہ ان کا سب کچھ چھین لیا ہے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں نوائے وقت کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے  کہی انہوں نے  کہا  کہ اگرچہ  وزیر خارجہ کے بلانے پر پوری اپوزیشن  مسئلہ کشمیر  پر بریفنگ میں  چلی آئی لیکن اتنے بڑے  مسئلہ پر خود وزیر اعظم  عمران خان   کو  اپوزیشن  کو بریفنگ  دینی چاہیے خط و کتابت  سے  اپوزیشن  کو بلانے کی رویت ترک کر دینی چاہیے  بلکہ اپوزیشن سے بالمشافہ  ملاقات کرنے سے حکمرانوں کی شان میں کمی نہیں آئے گی  انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح  کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دے چکے ہیں اب نئے سیاسی نقشہ میں کشمیر کو شامل کرکے حکمران تیس مار خان  بننے کی کوشش نہ کریں۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کشمیری عوام کی امنگوں کی ترجمانی کا حق ادا کیا اور بھارت کو مذاکرات پر مجبور کیا جس کا ثبوت بھارتی وزیر اعظم واجپائی کا دورہ پاکستان ہے جس میں بھارتی حکمرانوں نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا اور کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دینے کی بات کی۔

ای پیپر دی نیشن