ملی نغمے حب الوطنی زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں: فیاض چوہان 

لاہور/ راولپنڈی (نیوز رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ملی نغمے قوم کے جذبہ حب الوطنی اور روایتی جوش و ولولے کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ معروف گلوکار انضمام عرف انضی کا تازہ ترین ملی نغمہ "ہے عشق میرا یہ دیس میرا" اس قومی کاوش کو زندہ رکھنے میں کامیاب ہوتا نظر آتا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا انضی کے ملی نغمے میں میری شمولیت پیارے وطن کو خراجِ تحسین ہے۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے نغمے کے بول پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "بری نظر جو تجھ پر ڈالے گا وہ آنکھ نہ کھلنے دیں گے ہم" افواجِ پاکستان کی ہمت و جرات کو سلام ہے جبکہ "ملک پہ آنچ بھی آ جائے تو اپنی جان بھی دے دیں گے" شہداء کی قربانیوں کو عقیدت بھرے سلام کا اظہار ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ سنگر انضی کے کریڈٹ پر "روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے" سمیت پی ٹی آئی کے 2018 الیکشن کے سارے مشہور نغمے شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن