اے پی سی مڈٹرم الیکشن کی جانب جانے یا حکومت مخالف تحریک کا فیصلہ کرے

Aug 09, 2020

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس دوٹوک فیصلہ کرے کہ ہم نے مڈٹرم الیکشن کی جانب جانا ہے یا حکومت مخالف تحریک چلانی ہے کیونکہ عوام موجودہ حکومت کے ہاتھوں شدید مہنگائی ، بیروزگاری کے باعث بہت تنگ ہیں لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر رانا ثناء اللہ کی جانب سے بلائے گئے ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر بڑا فخر ہے ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف اور ہمارے قائد میاں نواز شریف کے حکم پر الیکشن ہارنے والے ٹکٹ ہولڈرز کو اجلاس میں بلایا گیا ہے اس وقت ہمیں تیزی سے تنظیم سازی مکمل کرنی ہے ہمارے کارکن بڑے محنتی اور مخلص ہیں جنہوں نے مشکل ترین دور میں بھی پارٹی قیادت کو دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور حکمرانوں کے ہر منفی ہتھکنڈوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں ہمیں تنظیم سازی  میںاپنے کارکنوں کو آگے لانا ہے دریں اثناء ملک ابرار احمد نے اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور پارٹی کے تنظیمی حوالے سے تبادلہ خیال کیا اورمیاں شہباز شریف نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی پر وہ ملک ابرارکی کاوشوں کوسراہتے ہیںاس موقع پر ملک ابرار احمد نے کہا کہ ایک کارکن بن کر پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف اور پارٹی صدر کی قیادت میں تنظیم سازی کے عمل کو مزید تیز کرکے یوسی اور وارڈ کی سطح پر پرائمری تنظیموں کے قیام پر کام جاری ہے۔

مزیدخبریں