اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی گئی ہے، کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولٹیری اتھارٹی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، جبکہ تین ماہ کی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔نیپرا نے نومبر 2019 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ بجلی 98 پیسے مہنگی کر دی، صارفین سے وصولی ستمبر 2020 کے بجلی بلوں میں ہو گی، دسمبر 2019 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 88 پیسے مہنگی کی گئی ہے، دسمبر کی مد میں اضافہ بھی ستمبر 2020 کے بجلی بلوں میں ہو گا۔ جنوری 2020 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 11پیسے مہنگی کی گئی ہے، جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جنوری کا اضافہ اگست کے بجلی بلوں میں ہو گا۔فروری 2020 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 20 پیسے مہنگی کی گئی ہے، فروری کی مد میں اضافہ اگست کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔مارچ کی فیول پرائِس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 10پیسے مہنگی کی گئی ہے، جبکہ مارچ کا اضافہ بھی اگست میں بجلی کے صارفین سے وصول ہو گا اور اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 70پیسے سستی کر دی گئی، اپریل کا ریلیف صارفین کو ستمبر کے بجلی بلوں میں دیا جائے گا۔مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 25 پیسے سستی کی گئی ہے، مئی کا ریلیف صارفین کو اگست کے بجلی بلوں میں دیا جائے گا، جبکہ جون کی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 5 پیسے سستی کر دی گئی اور جون کا ریلیف صارفین کو ستمبر کے بجلی بلوں میں دیا جائے گا۔