بیرون ملک میرے کوئی اثاثے نہیں،امریکی پابندیاں بے سود ہیں:ڈائریکٹر رابطہ دفتر ہانگ کانگ

ہانگ کانگ (شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر)میں مرکزی عوامی حکومت کے رابطہ دفتر کے ڈائریکٹر لو ہوئی ننگ نے کہا ہے کہ ان پر عائد امریکی نام نہاد پابندیاں بے فائدہ ہیں کیونکہ بیرون ملک ان کے کوئی اثاثے نہیں ہیں۔لو نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ان پر عائد کردہ نام نہاد پابندیوں کے جواب میں کیا۔لو نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے انہیں پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنا صرف یہ ظاہر کرتا ہے کہ انہوں نے اپنے ملک اور ہانگ کانگ کے لئے وہ کچھ کیا جو انہیں  کرنا چاہئے تھا۔ میرے پاس بیرون ملک اثاثوں کا ایک پیسہ بھی نہیں ہے۔ کیا یہ پابندیاں عائد کرنا ایک بے سود کوشش نہیں ہے؟

ای پیپر دی نیشن