اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر  آج پاکستان پہنچیں گے 

 اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)  اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر آج ااتوار  کو  پاکستان پہنچ رہے ہیں ، دورے میں وہ وزیراعظم عمران خان اورشاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یو اینجنرل اسمبلی کے صدر منتخب ہونے کے ناطے میں متعدد ممالک کا دورہ کرتا رہتا ہوں، اس سلسلے میں (آج) اتوار کو  بطور منتخب صدر یواین 75واں جنرل اسمبلی پاکستان کا دورہ کروں گا۔ وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے میں وزیراعظم عمران خان اورشاہ محمود قریشی سے ملاقات ہو گی، جس میں 75ویں جنرل اسمبلی ایجنڈے کے مسائل اورترجیحات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...