سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز اور معاشی ثمرات

Aug 09, 2020

سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام ’’آن لائن مکالمہ‘‘ میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے پر کام شروع ہو چکا ہے۔ سی پیک کے معاشی ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے منصوبے سے متعلق سست روی کے تاثر کو بھی غلط قرار دیا۔ مکالمے میں شریک چینی سفیر باؤچنگ نے کہا کہ چینی حکومت صرف گوادر ہی نہیں، پورے بلوچستان کو ترقی دینے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کو وسعت دے گی۔ بلاشبہ سی پیک معاشی انقلاب کا منصوبہ ہے جو اپنی تکمیل کی منزل کی طرف تیزی سے رواں دواں ہے تاہم اس حوالے سے اکثروبیشتر شکوک و شبہات پیدا کرنے کیلئے مختلف افواہیں پھیلائی جاتی ہیں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ منصوبے پر نہ صرف عقابی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ عوام بھی منصوبے کو جلد ثمر آور دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان کی معیشت میں انقلاب آئے۔

مزیدخبریں