چیئرپرسن تعلیمی بورڈ کی میٹرک پرچوں کی مارکنگ کل تک مکمل کرنے کی ہدایت

ملتان (نمائندہ نوائے وقت)چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ملتان ڈاکٹر شمیم اختر سیال کی زیر صدارت آفیسرز میٹنگ منعقد ہوئی ۔کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ظفر اقبال طاہراور سیکرٹری بورڈ کستورا جی شاد کے علاوہ جملہ آفیسران ملتان بورڈ نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی،چیئرپرسن نے اسسٹنٹ کنٹرولر سیکریسی کو سختی سے  ہدایت کی کہ میٹرک سالانہ امتحان 2020ء  کے  پرچہ جات کی مارکنگ کا کام ہر صورت 10اگست تک مکمل کریں۔اس موقع پر انہوں سسٹم اینالسٹ کو تاکید کی کہ وہ اس ماہ کے آخر تک مذکورہ امتحان کے رزلٹ کی تیاری کو یقینی بنائیں تاکہ حکومتی احکامات کے تحت بروقت نتائج کا اعلان کیا جاسکے ،کنٹرولر امتحانات نے نتائج کی بر وقت تیاری کے حوالہ سے کئے گئے انتظامات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ تمام مارکنگ سینٹرز سے جوابی کاپیاں وصول ہوچکی ہیں, چیئرپرسن نے رزلٹ کی تیاری کے حوالہ سے کئے گئے  انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئرپرسن نے تمام آفیسرز کو ہدایت کی کہ طلباء  وطالبات/ادارہ جات کی سہولت کیلئے ہر قسم کے دفتری امور کی انجام دہی کیلئے فوری طور پر ہمہ قسم مجوزہ درخواست فارم آن لائن کرنے کا بندوست کریںتاکہ امیدوار ان گھر بیٹھے ہمہ قسم دستاویزات حاصل کرسکیںنیز امیدواران‘والدین کی سہولت کیلئے لوکل مائیگریشن کی اجازت کیلئے بھیمسودہ  قانون تیار کریں ۔

ای پیپر دی نیشن