وہاڑی میں بیلوں کا جلسہ‘ لاکھوں کا جواء شہریوں کا احتجاج 

Aug 09, 2020

وہاڑی(نمائندہ نوائے وقت) پولیس کی مبینہ سرپرستی میں بیلوں کا جلسہ، لاکھوں روپے کا مبینہ جوا، جیتنے کے لئے مالکان نے بیلوں کی آنکھوں میں سرخ مرچیں ڈال دی،جانوروں کے ساتھ ظلم پر سیاسی و سماجی حلقوں کا احتجاج وزیراعلیٰ نوٹس کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ فتح شاہ کی حدود بستی امیر موڑ میں پولیس کی مبینہ سرپرستی میں بیلوں کا جلسہ منعقد کیا گیا جس میں مبینہ طور لاکھوں روپے کا جوا کھیلا گیا جلسہ میں جانوروں کے ساتھ ظلم  کی انتہا کرتے ہوئے بیلوں کی آنکھوں میں مبینہ طور پر سرخ مرچیں ڈال کر دوڑایا گیا سالانہ ہونے والے اس کھیل میں جواری مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا جوا کھیلتے ہیں جلسہ میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سینکڑوں افراد بنا حفاظتی اقدامات کے شریک ہوئے پولیس تھانہ فتح شاہ کے اہلکاروں کی موجودگی میں بیلوں کے ساتھ ظلم و ستم کیا جاتا رہا اور جواریوں نے بھی لاکھوں کمائے یہ امر قابل ذکر ہے کہ جلسہ میں چکوال اور جہلم جیسے دور دراز علاقوں سے بیل مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے شامل ہوئے ذرائع کے مطابق پولیس لاکھوں روپے رشوت لے رکھی تھی انتظامیہ کی موجودگی میں جانوروں کے ساتھ ظلم اور لاکھوں کا جوا ہونے کے خلاف شہریوں مقبول،احمد،عمر،شکیل،ارتضی،رضوان،شہزاد،بلال،زوہیب و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں