فیصل واوڈا نااہلی کیس اورتوہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر 

اسلام آباد( آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا،فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کی کازلسٹ جاری کردی جس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے عدالت نے فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقررکردی ہے ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے  سنگل بنچ  پر مشتمل جسٹس عامر فاروق 20 اگست کو دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن