وزیراعلی سندھ کانوب شاہ دورہ ملتوی ،پھرتیاں صرف کراچی تک محدودـ

نواب شاہ (بیورورپورٹ/عاطف ابڑو)سندھ میں موسم کی خرابی اورشدیدبارشوں کے باعث وزیراعلی مرادعلی شاہ کانواب شاہ دورہ ملتوی ہوگیا،وزیراعلی مرادعلی شاہ مون سون بارشوں کی وجہ سے انتظامات کاجائزہ لینے شہیدبے نظیرآبادکادورہ کرنیوالے تھے مگراچانک کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں شدیدبارشوں کے باعث وزیراعلی سندھ کی پھرتیاں صرف کراچی تک ہی محدودہوگئیں اورسابق صدرآصف علی زرداری کی جنم بھومی رکھنے والے شہرنواب شاہ کومیونسپل کمیٹی سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے چیئرمین ،یوسی کونسلرزاورضلعی افسران کے رحم وکرم پرچھوڑگئے ،نواب شاہ کے شہریوں نے وزیرعلی مرادعلی شاہ اورسابق صدرآصف علی زرداری سے شہرمیں بارش کے بعدپیداہونے والے عوامی مسائل اورنام نہادجیالے منتخب ارکان سے جلدچھٹکارے کابھی مطالبہ کردیاہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...