یوروپا فٹ بال کپ کا کوارٹر فائنل  مرحلہ 10 اگست سے شروع ہوگا

 کراچی (اسپورٹس رپورٹر)یوروپا فٹ بال کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 10 اگست سے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ٹاپ ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 10 اگست سے شروع ہوگا اور 11 اگست کو اختتام پذیر ہوگا،10 اگست کو دو کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائیں گے،پہلا کوارٹر فائنل میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور کوپن ہیگن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میچ انٹر میلان اور بایر لیور کوزن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوںگی۔ 11 اگست کو تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں شخٹر ڈونیٹسک اور باسل کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوںگی جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ وولور ہیمپٹن وانڈرس اور سیویلا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...