پاکستان کو لبرل ریاست نہیں بننے دینگے:صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار )جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو لبرل ریاست نہیں بننے دینگے۔ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق کیا جائے، افغانستان میں امن تمام فریقین اور پاکستان کے مفاد میں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماپاکستان کی مر کزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے کہا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں تمام صوبوں میں کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر جاوید اعوان نے کہا کہ ماہ محرم میں مذہبی ہم آہنگی قائم کی جائیگی اور تمام طبقات محرم کے تقدس کا خیال رکھیں۔ اجلاس سے علامہ نصیر احمد نورانی،پیر سعید نقشبندی،محمد ایوب مغل،پیر عاشق بخاری،میاں غلام شبیر قادری،محمد یوسف ارائیں، مولانارشید احمد رضوی،اسلام الدیں خان،ملک زاکر ایڈووکیٹ،قاری محمد اصضر چیمہ، صاحبزادہ حسیب نظیری،مرزا تجمل بیگ،محمد ایوب خان ایڈووکیٹ، قاری جمشید سعیدی،مفتی محمد شفیع بھٹی، صاحبزادہ احمد رضا آعظمی،پروفیسر مطلوب رانا،مفتی اشرف نقشبندی، مولانا ارشاد حسین نقشبندی، چوہدری بشیر احمد میو،قاضی احمد عمرانی،ڈاکٹر نور حکیم جیلانی،علامہ محمد حیدر علوی، علامہ یاسر نصیر مجددی،قاری محمد شاکر سیالکوٹی،میں عبدالسلام قریشی،مولانا طارق ہاشمی، علامہ نعیم جاوید نوری، میں عبدالخالق قریشی، چوہدری ظفر ساہی،محمد عثمان سیالوی ایڈووکیٹ، قاری بشیر احمد طاہر،چوہدری آس محمد میو،محمد ارتضا نورانی،پیر بشیر سیفی،پیر سید افتخار حسین شاہ نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن