لاہور( نیوز رپورٹر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے 5اگست2019کو اقوام متحدہ کے ضابطوں کی دھجیاں اڑا ئیں اور غیر قانونی طورپر کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے انسانی حقوق کو پامال کیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کردیاگیاہے۔22کروڑپاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے زیر تسلط غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاک ڈاؤن کو2سال مکمل ہوگئے مگر کشمیریوں کے دکھ کم نہ ہوئے۔