اسلام آباد (وقائع نگار) نورمقدم کیس میں گرفتار ملزم کو نفسیاتی مریض ثابت کرنے سے مقدمے کی نوعیت تبدیل ہوجائے گی ملزم کی قانونی ٹیم اسے نفسیاتی مریض ثابت کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو ملزم کو قتل کے اس مقدمے میں ضمانت سے کوئی نہیں روک سکتا ان خیالات کا اظہار ماہر قانون بیرسٹر حسنین حیدر نے نوائے وقت کے استفسار پر بتایا ۔حسنین حیدر نے بتایا کہ مذکورہ کیس میں ملزم ایک غیر ملکی شہری ہے اور امریکہ میںچونکہ پھانسی کی سز ا نہیں ہے تو ملزم کے وکلاء کوشش کریںگے کہ وہ اس موقع کوسہولت کے طورپر استعمال کریں ۔
نور مقدم قتل کیس،ملزم کونفسیاتی مریض ثابت ہونے پر ضمانت مل سکتی ہے،ماہرین
Aug 09, 2021