اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاکستانی ملٹری چیک پوسٹ پر سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔ پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ شمالی وزیرستان کے علاقے دیواگر میں کی گئی۔ پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ پاکستان افغانستان کو مسلسل مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کے لئے کہتا رہا ہے۔ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
شمالی وزیرستان افغانستان، سے ملٹری چیک پوسٹ پر فائرنگ، جوان زخمی، بھر پور جوابی کارروائی
Aug 09, 2021