امریکہ نے القاعدہ، الشباب، داعش سے وابستہ گروپوں کے 5 عسکریت پسندوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا

Aug 09, 2021

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے 5 مبینہ عسکریت پسندوں کو اپنی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے 5 افراد کے ساتھ لین دین کرنے والے اداروں یا افراد پر بھی پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ ان میں موزمبیق میں دہشت گرد تنظیم داعشسے وابستہ سینئر فوجی کمانڈر بن ماضی عمر مالی میں القاعدہ سے وابستہ تنظیم نصر الاسلام والمسلمین کے سینئر رہنما سیدانج حیتا اور سالم ولد الحسن  صومالیہ میں ’الشباب‘ تنظیم کے دو کمانڈر علی محمد راجی اور عبد القادر محمد کے نام بھی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں