بیونس آئرس (آئی این پی ) لاطینی امریکی ملک ارجنٹائن میں ہزاروں افراد نے غربت اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا ۔ یہ احتجاجی مظاہرے دارالحکومت بیونس آئرس اور دوسرے بڑے شہر قرطبہ میں ہوئے۔ کرونا وائرس کی وبا نے ارجنٹائن کے مسلسل معاشی بحران کو مزید شدید کر دیا ہے۔ اس ملک میں 42 فیصد آبادی 2020 کی دوسری ششماہی میں خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور تھی۔ دوسری جانب صدر البرٹو فیرنینڈس نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2021 میں تین سال بعد آخرکار پہلی بار ملکی معیشت میں بہتری پیدا ہو گی۔