لودھراں (نوائے وقت رپورٹ) جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ انہوں نے نیک نیتی سے پی ٹی آئی کی خدمت کی۔ جو حالات پیدا کر دیئے گئے ان پر بہت دکھ ہے۔میں نے نیک نیتی سے پی ٹی آئی کی خدمت کی۔ لودھراں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ عدالتی پیشیوں پر اظہار یکجہتی کرنے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کارکنوں نے میرا حوصلہ بڑھایا جس پر بے حد مشکور ہوں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھ پر بڑی آزمائش تھی جو حلقے سے دوری کا باعث بنی۔میں نے 10 سال تک ان تھک جدوجہد کی۔اس موقع پر زوار وڑائچ نے کہا کہ ایم پی اے شپ اور وزارت جہانگیر ترین کی وجہ سے ملی۔ جہانگیر ترین حکم کریں، آج ہی استعفیٰ دے دوں گا۔ ایم پی اے نذیر بلوچ نے کہا کہ آج بھی جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں، کل بھی ہوں گے۔
نیک نیتی سے پی ٹی آئی کی خدمت کی: جہانگیر ترین
Aug 09, 2021