کراچی(این این آئی)کاروں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران 90 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران گاڑیوں کی فروخت دو لاکھ 38 ہزار یونٹس تک بڑھ گئی جو مالی سال 2020 کے مقابلہ میں 90 فیصد زیادہ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران انڈس موٹرز کی سیلز میں 102 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس دوران فروخت کا حجم 57 ہزار 236 یونٹس تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2020 میں کمپنی نے 28 ہزار 378 گاڑیاں فروخت کی تھیں۔اس طرح مالی 2020 کے مقابلہ میں مالی سال 2021 میں انڈس موٹرز کمپنی کی سیلز میں 28 ہزار 858 یونٹس یعنی 102 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کاروں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران 90 فیصد اضافہ
Aug 09, 2021