چکوٹھی، اوڑی(کے پی آئی) پاکستان اور بھارت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی اوڑی کراسنگ پوائنٹ سے جانوروں کا تبادلہ کیا ہے ۔ یہ جانور غلطی سے ایل او سی پار کر کے آزاد کشمیر سے مقبوضہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر آگئے تھے۔ کراسنگ پوائنٹ پر پاکستان اور بھارت کے فوجی حکام نے سول انتظامیہ کی مدد سے گزشتہ روز جانوروں کا تبادلہ کیا ہے۔