اسلام آباد(اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سمارٹ پلاننگ میں پاکستان دیگر اقوام کے ساتھ صف اول میں کھڑا ہے، این سی او سی کے کام اور ادارے کی تعریف کرنی چاہیے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے قائم کردہ منفرد پلیٹ فارم نے یہ یقینی بنانے کی بہترین کوشش کی ہے کہ غریب کو مکمل لاک ڈائون کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این سی او سی نے حیرت انگیز کام کیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ سمارٹ پلاننگ میں پاکستان دیگر اقوام کے ساتھ صف اول میں کھڑا ہے۔