کراچی کو میٹرو پولیٹن سٹی بناکرغیرسیاسی ایڈمنسٹریٹرتعینات کیاجائے ، اسلم خان 

کراچی (وقائع نگار)پاکستان انٹی لیکچوئل فورم کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں چیئرمین محمد اسلم خان کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں سرپرست اعلی سید امتیاز الحق بخاری ،صدیق سنگھار ،  علی عباس اور اسلام باد کے کنوینئر سید محمد راشد  وغیرہ شریک ہوئے ،اجلاس میں سندھ حکومت کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا جاری بیان میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت جمہوری اور اخلاقی روایات کی پاسداری کا صرف دعویٰ نہیں عملی مظاہرہ بھی کرے ہم ایڈمنسٹریٹر کراچی کی سیاسی تعیناتی کے عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں جلد سے جلد ایک غیر جانبدار ایڈمنسٹریٹر کو تعینات کیا جائے کراچی کو میٹرو پولیٹن سٹی بنایا جائے مردم شماری سے متعلق واضح موقف اختیار کرتے ہوئے وفاق کو پیغام دیا جائے کہ کراچی کی آبادی کو درست گنا جائے یہاں کی آبادی تین کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور آرٹیکل 140 کے تحت اختیارات دیتے ہوئے  بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں  مقامی سطح پر میٹرو پولیس تشکیل دی جائے ایسے پولیس  افسران کی خدمات واپس کی جائیں جن کا ڈومیسائل کراچی کا نہیں ہے کیوں کہ اس سیاسی ڈیپوٹیشن کی تعیناتی سے مقامی  پولیس  افسران  کی حق تلفی ہوتی ہے جعلی ڈومیسائل کی فرانزک انکوائری کروائی جائے کوٹہ سسٹم ختم کرتے ہوئے میرٹ پر تقرری کا نظام لایا جائے  گریڈ ون تا پندرہ  کی ملازمتوں کو ڈسٹرکٹ لیول پر مکمل کیا جائے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق سرکلر ریلوے شروع کی جائے  کراچی کے شہریوں کا آئینی حق متاثر نہیں ہونے دیں گے بنیادی حقوق کے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے سندھ حکومت شہری آبادی کو دیوار سے لگانے کی پالیسی ترک کرے ۔

ای پیپر دی نیشن