کراچی( وقائع نگار ) فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ کراچی میں لسانیت فرقہ واریت کی سیاست کرنے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں ، عالمی ایجنڈا کے تحت امن و امان کی صورتحال خراب کی گئی جس کی وجہ سے صنعتکار یہاں سے جانے پر مجبور ہوئے اور پاکستان کی معاشی شہ رگ کو تباہ حال کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں آل پاکستان مسلم لیگ مشرف گروپ سندھ کے نائب صدر محمد ناظم۔ خواتین ونگ سندھ کی صدر ڈاکٹر شمیم کراچی ڈویڑن کے صدر عمران شفیق سندھ کے چیف آرگنائزر اسرار خان و دیگر رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شمولیتوں کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فنکشنل لیگ کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد شر بلوچ ، ڈپٹی کنوینرز ، نعیم سجاد ،سلمان فیاض، سیکرٹیری سر احمد علی ، سید شاہد اقبال۔ طارق فرید سلاوٹ ، عمران کوتوال ، سید خرم شاہ۔ اویس رانا۔ ذاکر پٹنی اور دیگر موجود تھے ، سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ اللہ کے بعد عوام سے بڑھ کر کوئی طاقت نہیں کراچی کی عوام باشعور اور محب وطن ہیں جو کراچی کی ترقی چاہتے ہیں , ہر زبان ہر فرقے سے تعلق رکھنے والوں کو آپس میں جوڑنا ہے انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ نے یہ بیڑا اٹھایا ہے پیر صاحب پگارا کا فلسفہ متحد سندھ اور مضبوط پاکستان بڑی اہمیت کا حامل ہے ، کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینیر بیریسٹر ارشد شر بلوچ نے کہا کہ پیر صاحب پگارا کی قیادت کراچی کے عوام کو مایوس نہیں کرے گی حکمران جماعت نے لوٹ مار اور کرپشن کرکے کراچی سمیت پوری سندھ کو تباہ و برباد کردیا ہے ، پورا شہر کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے ، عوام کے حقوق کی سیاست کرنی ہے ، این آر او اور کرپشن کی چھتری کے تلے اپنے آپ کو بچانا چاہتے ہیں ، فنکشنل لیگ کراچی زون رابطہ کمیٹی ڈپٹی کنوینئر سلمان فیاض اور ڈپٹی کنوینر نعیم سجاد نے کہا کہ کراچی کو سب کو ملکر روشنیوں کا شہر بنانا ہے پیر صاحب پگارا کے لگائے گئے نعرے متحد سندھ مضبوط پاکستان کے تحت کراچی کا نوجوان زیادہ سے زیادہ فنکشنل لیگ میں شامل ہوکر اپنی حقوق حاصل کرسکتا ہے تقریب سے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
عالمی سازش‘لسانیت کے نام پر لوگوں کو لڑا یا گیا ‘سردار عبدالرحیم
Aug 09, 2021