اختلافات شدید،کارکنوں کا صوبائی دفتر پر قبضہ

کراچی (وقائع نگار)مسلم لیگ ن سندھ کی قیادت میں شدید اختلافات سامنے آگئے، مسلم لیگ ہاؤس پر کراچی ڈویژن کے ایک گروپ نے قبضہ کر لیا،کنٹومنٹ الیکشن کی ٹکٹوں کی تقسیم کیخلاف مسلم لیگ ہاؤس پر کارکنوں نے احتجاج کیا نعرہ بازی کی۔ لیگی کارکنان نے مفتاح اسماعیل اور شاہ محمد شاہ کے خلاف نعرے لگائے،مسلم لیگ ہاؤس کے باہر مشتعل کارکنان نے قیادت کے پوسٹر پھاڑ دیئے اور دروازے توڑ کر قبضہ کر لیا،کارکنان نے کہا کہ سندھ قیادت کے کنٹومنٹ سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کونہیں مانتے،کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن کیلئے ٹکٹوںکی بندر بانٹ منظورنہیں پیسے لے کر ٹکٹس جاری کی گئی ہیں جن کا پارٹی سے تعلق نہیں،کارکنان نے مطالبہ کیا کہ ن لیگ کی  مرکزی قیادت فوری مداخلت کرے اور قیادت شفاف کمیٹی تشکیل دے کر حقیقی کارکنان کو ٹکٹس جاری کرے۔

ای پیپر دی نیشن