تعفن پھیلنے سے وبائی امراض پھوٹنے کا خطرہ

کراچی (وقائع نگار/عطاء اللہ ابڑو)نارتھ کراچی کے علاقے ناگن چورنگی صدیق اکبرمسلم ٹائون سے براستہ گودھراجانے والی سڑک کے دونوں اطراف ٹائون پلازہ ،کنٹری ٹاور،باب اقبال ،فاطمہ جناح کالونی کے مکینوں کے لیے پانی کی نئی لائنیں ڈالنے کیلئے کی جانے والی کھدائی علاقہ مکینوں کے دردسربن گئی ،ایک ماہ قبل ڈالی گئی پانی کی لائنیں لیکیج ہوناشروع ہوگئیں جس کی وجہ سے واٹربورڈکی صاف پینے کے پانی کی لائنوں میں اورسیوریج کے پانی کی آمیزش ہوچکی ہے اوروہی پانی گھروں اورعلاقہ مکینوں کوسپلائی کیاجارہاہے سیوریج اورواٹربورڈکی پانی کیلئے ڈالی گئی لائنیں ٹو ٹ پھوٹ کاشکارہوچکی ہیں جس کی وجہ سے ساراپانی بیچ سڑک پرکھڑاہوکرتعفن زدہ ہوچکاہے جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑبن چکے ہیں جبکہ گندگی کے ڈھیربھی لگادیئے گئے ہیں،تعفن زدہ ماحول سے بچوں اوربڑوں میں وبائی امراض پھیلنے کاخطرہ ہے کئی بارشکایت کے باجودضلع وسطی افسران کے کان پرجوں تک نہیں رینگی ؟ مہینوں مہینوں کوئی کچرااٹھانے والانہیں ہے ،علاقہ مکینوں نویدمغل، ٹائون پلازہ یونین کے صدر عبدالحسیب ،جنرل سیکریٹری محمد شاکر،نائب صدر محمد عاقل،خزانچی زوہیر احمد،آفس سیکریٹری حماد فارق،اطلاعات سیکریڑی سید صفدر عالم سمیت عبدالوحید ،عبدالباسط،بہروز، محمد نبیل ،نسیم عرف (سونامی)،وقارعابد اورعلاقے کی معززشخصیات محمدعابد،شاہدبھائی نے کمشنرضلع وسطی ،ایڈمنسٹریٹرمرتضٰی وہاب اورصوبائی وزیربلدیات سیدناصرحسین شاہ‘ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنرضلع وسطی طحٰہ سلیم  سے مطالبہ کیاہے کہ فی الفورایکشن لے کرمتعلقہ پانی اورسیوریج کی لائنیں فوری طورپردرست کی جائیں علاقے سے گندے پانی اورکچروں کے ڈھیروں کوفی الفورہٹایاجائے ۔

ای پیپر دی نیشن