اسلام آباد (خبرنگار خصوصی)افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقہ دیواگر میں پاکستانی فوجی چوکی پر فائرنگ کی،پاک فوج کے جوانوں نے مناسب انداز میں جواب دیا،فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک فوجی زخمی ہوا۔ اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان مسلسل افغانستان سے بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کی درخواست کرتا رہا ہے، پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔
دیواگر میں فوجی چوکی پر فائرنگ ،پاک فوج کامناسب جواب،فائرنگ سے ایک فوجی زخمی
Aug 09, 2021