پاکپتن (نمائندہ نوائے وقت) میٹھی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کی حالت بگڑ گئی۔ تمام بڑوں اور بچوں کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 64 ای بی میں عبدالطیف اور اس کے گھر کے باقی افراد نے صبح ناشتے میں میٹھی لسی کا استعمال کیا جس کے بعد گھر میں بچوں سمیت 8 افراد بے ہوش ہو گئے۔ بے ہوش ہونے والوں میں 35 سالہ عبدالطیف، 30سالہ کوثر بی بی، 25 سالہ عثمان، 9 سالہ عدنان، 7 سالہ امن، 8 سالہ ایمان، 12 سالہ اسماء اور 10 سالہ ثمن شامل ہیں۔ تمام متاثرین کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔