اسلامی جمہوری اتحاد کایوم حضر ت عمر فاروق، 14 اگست، یوم عاشور پر تقریبات کا اعلان

لاہور (نیوز رپورٹر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ اور مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر کا یکم محرم کو یوم حضر ت عمر فاروق 14 اگست کو جشن آزادی اور 10محرم کو یوم عاشورہ کے حوالے سے ملک بھر میں تقر یبات کے انعقاد کا اعلان جبکہ ملک بھر کے تنظیمی عہدیداروں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان اور مر کزی جماعت اہلحدیث پاکستان کی مر کزی مجلس عاملہ کا مشتر کہ اجلاس اتوار کے روز مر کزی سیکرٹر یٹ میں منعقد ہواجبکہ اجلاس میں مر کزی سیکرٹری جنر ل رانا محمد آصف'میاں محمد اصغر 'مولانا عبد الستار نیازی 'الحا ج محمد اکرم اور پروفیسر فیاض احمد سلفی اور مولانا محمد عبد اللہ بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کے دوران علامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا یوم حضر ت عمر فاروق پر لاہور سمیت ملک بھر میں ہمارے علماء اکرام اور تنظیمی عہدیداران خصوصی سمینار منعقد کر یں گے تاکہ آنیوالی نسلوں کو ان کی دین اسلام کیلئے قر بانیوں کے بارے میں آگا ہ کیا جاسکے اور یوم عاشور پر واقعہ کر بلا کے بارے میں عوام کو پیغام دیا جائے گا کہ حق پر لڑنے والے ہمیشہ کامیاب رہتے ہیں اور تاریخ انسانیت میں صرف حق کیلئے لڑنے اور دین اسلام کی خدمت کر نیوالوں کے نام ہی زندہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کو70سال سے زائد ہوچکے ہیں مگر پاکستان آج بھی بدترین مسائل کا شکار ہے تمام خطبہ'علمائخ اور ذاکرین سے ہم اپیل کرتے ہیں وہ محرم الحرام کے دوران اختلافی بیانات کی بجائے صرف شہداء کر بلاکے فضائل بیان کر یں تاکہ ملک میں کوئی نہ خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اور ملک میں مذہبی آہنگی کو فروغ ملے۔

ای پیپر دی نیشن