کوئٹہ دھماکے کی مذ مت،ذمہ داروں  کو قانون کے کٹہرے میں لایا  جائے، سینیٹر سیف اللہ نیازی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذ مت کی ہے انہوں نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہیں بزدل دشمن اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے داخلی امن خراب کرنا چاہتا ہے، سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ  واقعہ کی جامع تحقیقات کے ذریعے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہداء کے اہلخانہ سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار، زخمیوں کی جلد شفایابی کیلئے دعا کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن