اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد راولپنڈی میں موسم آبر آلود اور تیز ہوائیں چلیں گی علاوہ صبح اورشام/رات کے اوقات میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے درجہ حرارت 28سے33کے درمیان رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیر، بالائی /وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ میر کھنی میں 3 ،کالام 2 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دادو، نو کنڈی، تربت 43 اوردالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ چھتیس اور کم سے کم تئیس سینٹی گریڈیکارڈ کیا گیا۔