اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے این سی او سی کے کامیاب 500 دن مکمل ہونے پر وفاقی وزیر اسدعمر اور انکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مراد سعید نے کہا کہ عالمی وباء میں دنیا نے وزیراعظم عمران خان کی بہترین حکمت عملی اور فیصلوں کو سراہا ، ان میں ایک فیصلہ این سی او سی کی تشکیل کا تھا، بیماری اور بیروزگاری کی تباہی سے محفوظ رہنے اور بروقت فیصلوں میں اسکا اہم ترین کردار۔ این سی او سی کے کامیاب 500 دن مکمل ہونے پر اسدعمر اور انکی ٹیم کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔
مراد سعید کی این سی او سی کے کامیاب 500 دن مکمل ہونے پراسدعمر ،انکی ٹیم کو مبارکباد
Aug 09, 2021