کوئٹہ(اے پی پی) گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ ملک وقوم کا درخشندہ مسقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے اور قومی ترقی وخوشحالی میں نئی نسل کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا. اس ضمن میں موجودہ حکومت نئی نسل کیلئے کوالٹی ایجوکیشن کے حصول کو ممکن بنانے اور روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں وائس آف بلوچستان کی ٹیم کے اراکین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت پروجیکٹ مینجر آمنہ ملک کررہی تھی. اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور کوالٹی ایجوکیشن کے حصول کو یقینی بنانا ہماری آولین ترجیح ہے. انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر سے احساس محرومی کو ختم کرنے کیلئے ہمیں عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے سنیئر صحافی اور پریس کلب کوئٹہ کے سابق صدر مرزا رشید بیگ کی وفات پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا. ۔
قومی ترقی وخوشحالی میں نئی نسل کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا،گورنربلوچستان
Aug 09, 2021