ڈہرکی ٹرین حادثہ کی تحقیقات مکمل ، 20 سے زائد افسران و ملازمین ذمہ دار قرار

رحیم یارخان( کرائم رپورٹر)ڈہرکی ٹرین حادثہ‘ ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس حادثے کی 2 ماہ بعد تحقیقات مکمل ہوگئی۔ڈی ایس ریلوے سکھر، ڈویژنل سول و مکینکل انجینئر سمیت 20 سے زائد افسران و ملازمین ذمہ دار قراردیا۔ایف جی آئی آر کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ چیئرمین ریلوے کو جمع کروا دی۔حادثے میں 67 مسافر جاں بحق اور 103 زخمی ہوئے تھے۔تحقیقاتی رپورٹ میں پٹری کا جوائنٹ ٹوٹنا حادثے کی وجہ قرار دیا گیا۔پٹری جوائنٹ ٹوٹنے سے ٹرین ڈی ریل ہو کر دوسرے ٹریک پر گری۔چیئرمین ریلوے کی منظوری کے بعد تحقیقاتی رپورٹ وزیر ریلوے کو دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن