کوئٹہ(اے پی پی)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے سینئر صحافی اور پریس کلب کوئٹہ کے سابق صدر مرزا رشید بیگ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے اپنا مقام پیدا کیا اور عوام میں اپنے حقوق وفرائض اور احساس ذمہ داری اجاگر کرنے میں گراں قدر خدمات انجام دیں ہیں۔
بشریٰ رند کا سینئر صحافی مرزا رشید بیگ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار
Aug 09, 2021